چینی خدمات کی فراہمی کی مجموعی مالیت پہلی مرتبہ پچاس کھرب یوان سے تجاوز کر گئی

اشتہارات ، ساز و سامان کی مرمت ،مالیاتی اور ہائی ویلیو ایڈیشن سے متعلقہ خدمات کی فراہمی میں نمایاں اضافہ ہوا

اتوار 26 فروری 2017 13:20

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 فروری2017ء)چین کی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے وابستہ ممالک کے ساتھ تجارتی بنیادوں پر خدمات کی فراہمی کی مجموعی مالیت پہلی مرتبہ پچاس کھرب یوان سے تجاوز کر گئی ، اشتہارات ، ساز و سامان کی مرمت اور مالیاتی خدمات سمیت ہائی ویلیو ایڈیشن سے متعلقہ خدمات کی فراہمی میں نمایاں اضافہ ہوا ۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی وزارت تجارت کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال چین میں خدمات کی فراہمی کے شعبے میں درآمدات و برآمدات کی مجموعی مالیت باون کھرب پچاس ارب چینی یوان تک جا پہنچی ۔

اس میں شرح اضافہ چودہ اعشاریہ دو فیصد رہا، اور عالمی سطح پر اس لحاظ سے دوسری پوزیشن بر قرار رکھنے کے امکانات ہیں۔ ۔ اس ضمن میں دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے وابستہ ممالک کے ساتھ تجارتی بنیادوں پر خدمات کی فراہمی کی مالیت ایک کھرب بائیس ارب بیس کروڑ امریکی ڈالرز تک جا پہنچی ہے ۔ وزارت تجارت کے مطابق اشتہارات ، ساز و سامان کی مرمت کے حوالے سے خدمات اور مالیاتی خدمات سمیت ہائی ویلیو ایڈیشن سے متعلقہ خدمات کی فراہمی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔