چین امریکہ پر سبقت لیتے ہوئے جرمنی کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار بن گیا

چین اور جرمنی کے درمیان تجارت کا مجموعی حجم 170 ارب یورو رہا،جرمن وفاقی دارہ شماریاتنے اعداد و شمار جاری کردیئے

اتوار 26 فروری 2017 13:20

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 فروری2017ء) چین 2016 میں امریکہ پر سبقت لیتے ہوئے جرمنی کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار بن گیا،چین اور جرمنی کے درمیان تجارت کا مجموعی حجم 170 ارب یورو رہا۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق جرمنی کے وفاقی شماریات دفتر نے اعداد و شمار جاری کیے ہیں جن کے مطابق چین 2016 میں امریکہ پر سبقت لیتے ہوئے جرمنی کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار بن گیا ہے۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار کے مطابق 2016 کے دوران چین اور جرمنی کے درمیان تجارت کا مجموعی حجم 170 ارب یورو رہا۔ 167 ارب ڈالر کے ساتھ فرانس دوسرے نمبر پر رہا جبکہ امریکہ اور جرمنی کے درمیان تجارت کی کل مالیت 165 ارب یورو رہی۔ امریکہ جرمن مصنوعات کی بر آ مدات کے حوالے سے اہم ملک رہا اور بر آ مدات کی کل مالیت 107 ارب یورو رہی۔ 2015 میں امریکہ فرانس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے جرمنی کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار بن گیا تھا لیکن اب چین نے امریکہ پر سبقت حاصل کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :