چین کی برطانوی ششماہی رپورٹ کی مخالفت،برطانیہ ہانگ کانگ سے متعلق معاملات میں مداخلت سے باز رہے، چین

ہانگ کانگ چین کا خصوصی انتظامی علاقہ ہے، اس سے متعلقہ معاملات چین کے اندرونی معاملات ہیں،کسی تیسرے ملک کو اس میں مداخلت کرنے کا حق نہیں،چینی وزارت خارجہ

اتوار 26 فروری 2017 13:20

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 فروری2017ء) چین نے برطانیہ کی جانب سے ششماہی رپورٹ کے اجرا کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہبرطانیہ ہانگ کانگ سے متعلق معاملات میں مداخلت سے باز رہے ،ہانگ کانگ چین کا خصوصی انتظامی علاقہ ہے اس سے متعلقہ معاملات چین کے اندرونی معاملات ہیں،کسی تیسرے ملک کو اس میں مداخلت کرنے کا حق نہیں۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق برطانوی حکومت کی جانب سے ہانگ کانگ سے متعلق ایک ششماہی رپورٹ پارلیمان میں جمع کروائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے ایک بیان میں کہا کہ ہانگ کانگ چین کا خصوصی انتظامی علاقہ ہے اور ہانگ کانگ سے متعلقہ معاملات چین کے اندرونی معاملات ہیں اور کسی بھی تیسرے ملک کو یہ حق نہیں کہ وہ اس میں مداخلت کرئے۔ترجمان نے کہا کہ چین برطانیہ کی جانب سے ششماہی رپورٹ کے اجرا کی مخالفت کرتا ہے اور برطانیہ پر زور دیتا ہے کہ وہ اس اقدام سے باز رہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ ہانگ کانگ کی چین میں واپسی کے بعد چین کی مرکزی حکومت گزشتہ بیس برسوں سے ایک ملک دو نظام کے جامع اصول پر عمل پیرا ہے۔ ہانگ کانگ مستقل استحکام اور خوشحالی کے بہترین دور میں ہے ، قوانین کے روشنی میں ہانگ کانگ کے شہریوں کو تمام حقوق اور آ زادی حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :