بھارتی فوج کی کھوئی رٹہ سیکٹر میں مقامی آبادی پر بلااشتعال فائرنگ، چار خواتین زخمی ہوگئیں

پاک فوج کی بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب ،دشمن کی بندوقیں خاموش کرادیں

اتوار 26 فروری 2017 13:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 فروری2017ء) بھارتی فوج کی جانب سے کھوئی رٹہ سیکٹر میں مقامی آبادی پر بلااشتعال فائرنگ سے چار خواتین زخمی ہوگئیں،پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا گیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر کھوئی رٹہ سیکٹر میں مقامی آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی،فائرنگ سے چار خواتین زخمی ہوگئیں،پاک فوج نے زخمی خواتین کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا،پاک فوج کی جانب سے بھارتی بلااشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا گیا۔…(خ م)

متعلقہ عنوان :