افغانستان میں مکمل امن چا ہتے ہیں،وزیراعظم کا وژن ہے کہ خطے کے ممالک آپس میں جڑے ہوں،ترجمان دفترخارجہ

ای سی او کا اجلاس پورے خطے کیلئے اہم ثابت ہوگا،ملک میں سرمایہ کاری کرنے سے روزگار کے مواقع بڑھ رہے ہیں،جغرافیائی محل وقوع کے اعتبار سے پاکستان کا خطے میں خاص مقام ہے ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا کی گفتگو

اتوار 26 فروری 2017 13:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 فروری2017ء) ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں مکمل امن چاہتا ہے،وزیراعظم کا وژن ہے کہ خطے کے ممالک آپس میں جڑے ہوں،ای سی او کا اجلاس پورے خطے کیلئے اہم ثابت ہوگا،ملک میں سرمایہ کاری کرنے سے روزگار کے مواقع بڑھ رہے ہیں،جغرافیائی محل وقوع کے اعتبار سے پاکستان کا خطے میں خاص مقام ہے۔

اتوار کو سرکاری چینل سے گفتگو کرتے ہوئے نفیس ذکریا نے کہا کہ ای سی او کا قیام پاکستان،ایران اور ترکی کے اشتراک سے 1964میں عمل میں آیا،1992میں ای سی او میں مزید 7ممالک شامل ہوئے،اس خطے میں اس وقت سب سے زیادہ سرمایہ کاری ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ای سی او کا اجلاس پورے خطے کیلئے اہم ثابت ہوگا،پاکستان افغانستان میں مکمل امن چاہتا ہے،وزیراعظم پڑوسی ممالک سے خوشگوار تعلقات کے خواہاں ہیں،وزیراعظم کا وژن ہے کہ خطے کے ممالک آپس میں جڑے ہوں۔

(جاری ہے)

نفیس ذکریا نے کہا کہ خطے کے ممالک آپس میں جڑنے سے تجارتی مواقع بڑھیں گے،کاشغر کے ذریعے وسط ایشیاء پاکستان سے منسلک ہوتا ہے،ملک میں سرمایہ کاری کرنے سے روزگار کے مواقع بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جغرافیائی محل وقوع کے اعتبار سے پاکستان کا خطے میں خاص مقام ہے،پاکستان تین خطوں کے سنگم پر واقع ہے۔…(خ م)