چین میں 2016ء میں 280 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں

248کمپنیوں نے 23.7ارب امریکی ڈالر کے سرمائے کا اضافہ کیا

اتوار 26 فروری 2017 13:11

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 فروری2017ء) حقیقی معیشت کی مدد کیلئے چین کے سکیورٹی واچ ڈاگ نے 2016ء میں 280کمپنیوں کی آئی پی او درخواستیں منظور کی تھیں ، 248کمپنیوں نے 183بلین یوآن (23.7ارب امریکی ڈالر ) کا اضافہ کیا ، چینی سکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن (سی ایس آر سی ) کے چیئرمین لیو شی یو نے پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ گذشتہ سال رجسٹرڈ کی گئی کمپنیوں نے 1.

(جاری ہے)

34ٹریلین یوآن کا اضافہ کیا ،یہ اضافہ ری فنانسنگ کے ذریعے کیا گیا اور 261کمپنیوں نے انضمام اور محصول کے ذریعے سرمائے میں اضافہ کیا ، نئے تھرڈ بورڈ میں کمپنیوں کی رجسٹریشن کی تعداد گذشتہ سال کی نسبت دو گنا ہو گئی ہے، یہ تعداد دس ہزار ہے جس سے 139.1ارب یوآن کا اضافہ ہوا ، بانڈ مارکیٹ میں بھی ترقی ہوئی ہے جس میں سرمایہ کاروں نے 2.60ٹریلین یوآن کے بانڈ گذشتہ سال جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :