چین ،تین سیاحتی مراکز کو ناقص معیار پر وارننگ

چھ ماہ کے اندر معیار بہتر بنایا جائے ، نیشنل ٹور ازم ایڈمنسٹریشن

اتوار 26 فروری 2017 13:11

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 فروری2017ء) چین کے تین معروف سیاحتی مراکز کو گرتے ہوئے معیار کے باعث وارننگ جاری کر دی گئی ہے، صنعتی ریگولیٹر کے مطابق چین کے جنوب مغربی صوبے ینان کے پرانے قصبے لی جیانگ سے کہا گیا ہے کہ وہ چھ ماہ کے اندر اپنے سیاحتی مراکز کا معیار بہتر بنائے۔

(جاری ہے)

چین کے نیشنل ٹور ازم ایڈمنسٹریشن (سی این ٹی اے ) کی طرف سے ہدایت کی گئی ہے کہ قومی سیاحتی مراکز کو 5اے سطح تک پرکشش بنایا جائے ، یہ ہدایت اس لئے جاری کی گئی کہ لی جیانگ کے اولڈ ٹائون کے سیاحتی مرکز کے بارے میں مسلسل شکایات مل رہی تھیں جس پر سی این ٹی اے نے مراکز کا معائنہ کیا اور ان کا معیار کم تر پایا بلکہ وہاں پر سکیورٹی کے انتظامات بھی ناقص پائے گئے ، چین میں حال ہی میں 5اے درجہ کے سیاحتی مراکز کو لسٹ سے خارج کر دیا گیا ہے جبکہ19دیگر کو وارننگ جاری کی گئی ہے ، اسی اثنا میں بیس دیگر سیاحتی مراکز کو 5اے کیٹیگری میں شامل کر لیا گیا ہے، چین میں سیاحی مراکز کی درجہ بندی کا نظام رائج ہے جو اے سے 5اے تک کے درجوں پر مشتمل ہوتا ہے اور اسی کے مطابق سیاحتی مراکز میں سہولیات فراہم کی جاتی ہیں تا کہ انہیں سیاحوں کیلئے پرکشش بنایاجا سکے ۔

متعلقہ عنوان :