چین ، انشورنس میں باقاعدگیاں ، کئی ملازمین کیخلاف کارروائی

دو افراد پر تین سے پانچ سال تک کی پابندی ، ایک کو د س سال کیلئے ہٹا دیا گیا باقاعدگیوں کے مرتکب افراد کو سخت سزادی جائے گی،چیئرمین زیانگ جن بو

اتوار 26 فروری 2017 13:11

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 فروری2017ء) چینی انشورنس ریگولیٹر نے کہا ہے کہ اس نے’’ ایورگرانڈے لائف ‘‘کی سٹاک مارکیٹ کی تجارت پر سخت اقدامات لاگو کردیئے ہیں ، ایور گرانڈے لائف پراپرٹی کا کاروبار کرنیوالے ایور گرانڈے گروپ کا ایک یونٹ ہے۔کمپنی کے کاروبار میں ایک سال سے انشورنس کی سرمایہ کاری میں بے قاعدگیاں پائی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب چین کے انشورنس ریگولیٹری کمیشن کی ایک تحقیقاتی ٹیم نے ایور گرانڈے لائف کے کام کی جانچ پڑتال کی ، بے قاعدگیوں کے ذمہ دار دو افراد پر 3سے 5سال تک انشورنس کی صنعت میں کام کرنے پر پابندی لگادی گئی ہے جبکہ دو دیگر افراد کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے ،گذشتہ روز کمیشن نے فورسی لائف انشورنس کے چیئرمین یائو زین ہوا کو دس سال کیلئے انشورنس کی صنعت سے ہٹا دیا ہے جبکہ کمیشن کے چیئرمین زیانگ جن بو نے وارننگ جاری کی ہے کہ انشورنس میں باقاعدگیوں کے مرتکب افراد کو سخت سزادی جائے گی اور ان کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :