چین ، 5.18ارب ڈالر کے حصص اس ہفتے لین دین کے قابل ہوجائیں گے

اتوار 26 فروری 2017 13:11

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 فروری2017ء) شنگھائی اور شینزن سٹاکس ایکس چینجز میں بند کئے گئے حصص 35.54ارب یوآن (5.18ارب امریکی ڈالر ) مالیت کے حصص اس ہفتے تجارتی لین دین کے قابل ہو جائیں گے، تقریباً 1.62ارب کے حصص 27فروری سے 3مارچ تک تجارتی لین دین کے قابل ہو ں گے۔

(جاری ہے)

رائل فلش کی اطلاعات کے مطابق شنگھائی انٹرنیشنل ایئر پورٹ 833ملین حصص جو لین دین کے قابل نہیں تھے ،انہیں اگلے ہفتے کھول دے گا اور وہ لین دین کے قابل ہو جائیں گے۔چینی مارکیٹ کے قواعد کے مطابق بڑے حصص مالکان کو شیئر ز کی اجازت ملنے کے بعد بھی ایک سے دو سال تک انتظار کرنا پڑتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :