ارومچی سے مال گاڑی الماتے کیلئے روانہ ہو گئی

چین سے یورپ کیلئے یہ نیا روٹ ہے جسے فاصلہ 25فیصد کم ہو گیا ہے نئے روٹ کے ذریعے چین، ایران ، ترکی اور سینٹرل ایشیاء کو بھی ملادیا گیا

اتوار 26 فروری 2017 13:11

ارومچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 فروری2017ء) چین کے شمال مشرقی شہر ارومچی سے ایک مال گاڑی سامان لے کر قزاقستان کے شہر الماتے کیلئے روانہ ہو گئی ، مال گاڑی کا یہ نیا روٹ ہے جو حال ہی میں شروع کیا گیا ہے ، سامان میں آٹو پارٹس ، کپڑے ، گھریلو اشیاء شامل ہیں ، مال گاڑی نے درہ الاٹو کے پرانے روٹ کی بجائے چین قزاقستان کی سرحد سنکیانگ کے خود مختار علاقے کے شہر ہر گوز سے عبور کی ، ارمچی اور الماتے کے درمیان یہ فاصلہ پرانے روٹ کی نسبت 25فیصد کم ہو گیا ہے،گاڑی یہ فاصلہ تیس گھنٹے میں طے کر ے گی ، اس نئے روٹ کے ذریعے ایران ، ترکی اور سینٹرل ایشیاء کو بھی ملادیا گیا ہے، مغربی علاقے سے یہ گاڑیاں ارومچی کے راستے قزاقستان ، ازبکستان ، کرغزستان ، روس ، پولینڈ اور جرمنی بھی جاسکیں گی ، سنکیانگ کے راستے گذشتہ سال 223مال گاڑیاں چین سے یورپ کیلئے روانہ ہو ئی تھیں ، اس سال جانیوالی مال گاڑیوں کی تعداد 500تک پہنچ جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :