ڈی آئی خان:نامعلوم عناصرکی فائرنگ،3افرادہلاک،ملزمان فرارہوگئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 26 فروری 2017 13:04

ڈی آئی خان:نامعلوم عناصرکی فائرنگ،3افرادہلاک،ملزمان فرارہوگئے
ڈیرہ اسماعیل خان(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26فروری2017) : ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم عناصرکی فائرنگ کے نتیجہ میں 3افرادہلاک ہوگئے ہیں،جبکہ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرارہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروامیں نامعلوم عناصرنے فائرنگ کردی۔جس کے باعث3افرادہلاک ہوگئے۔فائرنگ کاواقعہ گھونسرکے قریب نہرکنارے پیش آیا۔فائرنگ کرنے کے بعدملزمان فرارہوگئے ہیں۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :