چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی وجہ سے اردو اور چینی زبانیں سیکھنے کے رجحان میں اضافہ

منصوبے سے پاکستان میں روزگار کے وسیع مواقع دستیاب ہوں گے

اتوار 26 فروری 2017 13:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی وجہ سے اردو اور چینی زبانیں سیکھنے کے رجحان میں اضافہ دیکھا گیا جس کی بنیادی وجہ اس بڑے منصوبے میں ہونے والی ریکارڈ سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھانا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق منصوبے سے پاکستان میں روزگار کے وسیع مواقع دستیاب ہوں گے۔ پاکستان میں چینی زبان بولنے والے پاکستانیوں کی طلب میں بھی اضافہ ہوا ہے اور بھاری معاوضہ پر ان کی خدمات لی جا رہی ہیں، اسی طرح چین میں ’’اردو‘‘ زبان بولنے والوں کی طلب بھی بڑھ رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :