پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت ہوا سے بجلی پیدا کرنے والی3 منصوبوں سے رواں سال پیداوار شروع ہو جائے گی

ہوا سے 100 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے تین منصوبے پہلے ہی مکمل کئے جا چکے ہیں جو بجلی پیدا کر رہے ہیں ،ْذرائع

اتوار 26 فروری 2017 13:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت ہوا سے بجلی پیدا کرنے والی3 منصوبوں سے اس سال پیداوار شروع ہو جائے گی، منصوبوں سے 300 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔

(جاری ہے)

وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق توقع ہے کہ ہوا سی50 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا ہائیڈرو چین داؤد منصوبہ اگلے ماہ مکمل ہو جائے گا جبکہ99 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا یو ای پی ونڈ پاور منصوبہ ستمبر تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔

اسی طرح سچل انرجی ڈویلپمنٹ منصوبہ جون تک مکمل ہو گا جس سے 50 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔ 100 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کا تھری گورجیز ونڈ فارم پاکستان منصوبہ بھی اگلے سال مکمل ہو گا جس سے 100 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہو گی۔ ذرائع کے مطابق ہوا سے 100 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے تین منصوبے پہلے ہی مکمل کئے جا چکے ہیں جو بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :