اڑی حملے کے الزام میں گرفتار دو پاکستانیوں کیخلاف شواہد نہ مل سکے ،جلد پاکستان آمد متوقع

ْبھارت میں زیر حراست فیصل حسین اور حسن خورشید پر دہشت گردوں کیلئے سہولت کاری کا الزام تھا

اتوار 26 فروری 2017 13:01

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2017ء) بھارت میں اڑی حملے کے الزام میں پکڑے گئے دو پاکستانی نوجوانوں کی دہشت گردوں کے ساتھ سہولت کاری کے شواہد نہ ملنے پر بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے کیس بند کردیا، جلد ہی دونوں نوجوانوں کو وزارت خارجہ کے ذریعے پاکستان بھیج دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں اڑی حملے کے الزام میں پکڑے جانیوالے دو پاکستانی نوجوانوں کے دہشت گردوں کیساتھ سہولت کاری کے شواہد نہ ملنے پر بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے تحقیقاتی رپورٹ بند کردی ۔

فیصل حسین اور احسن خورشید نامی پاکستانی نوجوانوں کو جذبہ خیر سگالی کے تحت جلد پاکستان بھیج دیا جائے گا ۔وزارت خارجہ پاکستانی نوجوانوں کی واپسی کا طریقہ کار تیار کرے گی ۔واضح رہے کہ پاکستانی نوجوانوں پر اڑی واقعہ میں دہشت گردوں کی رہنمائی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ اشفاق)

متعلقہ عنوان :