شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس میں سالانہ سائنسی سمپوزیم کا آغاز (آج ) سے ہوگا

مختلف شعبہ جات کے طبی ماہرین کی جانب سے شرکاء کو لیکچرز دئیے جائینگے ،مریضوں کا مفت چیک اپ بھی کیا جائیگا

اتوار 26 فروری 2017 12:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس لاہور میں دو روزہ سالانہ سائنسی سمپوزیم کا آغا ز آج ( پیر) سے ہوگاجس میںامریکہ سے آنے والے مختلف امراض کے ماہرین شرکاء کو لیکچرز دیں گے۔

(جاری ہے)

27 فروری تا 3 مارچ 2017 تک ماہر امراض بچگان، ماہر امراض دل اور ماہر امراض گردہ، ماہر پلاسٹک سرجری اور ماہر دل سرجری کی جانب سے مریضوں کا شعبہ بیرونی مریضاں شیخ زاید ہسپتال ، لاہورمیں صبح 10 تا دوپہر01 بجے تک مفت چیک اپ اور آپریشن بھی کئے جائیں گے۔مریضوں سے التماس ہے کہ طبی ماہرین سے مفت معائنہ کروانے کیلئے مندرجہ ذیل رابطہ معلومات کے ذریعے رابطہ کر کے اپنی بکنگ کروائیں تاکہ اس سہولت سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔