کینیڈا میں منعقدہ عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب

اتوار 26 فروری 2017 12:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان نے کینیڈا میں منعقدہ عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے خواہشمندوں سے 2مارچ تک درخواستیں طلب کر لیں ۔

(جاری ہے)

ٹی ڈی اے پی کے مطابق اوٹاوا کینیڈا میں عالمی نمائش رواں سال 16اور17اگست کو منعقد ہو گی جس میںسپورٹس کی اشیاء، سرجیکل آلات ، بیڈ لینن،ریڈی میڈ گارمنٹس ، ہوزری مصنوعات اور فوڈ مصنوعات کے سٹالز لگائے جائیں گے۔ نمائش میں شرکت کے خواہشمند2مارچ تک درخواستیں جمع کر اسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :