پوری قوم ،حکومت دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے فوجی عدالتوں کو توسیع دینا چاہتی ہے‘لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبد القادر بلوچ

دہشت گردی کی جنگ میں کامیابی کے سوا کوئی اور آپشن نہیں ،ناسور کے خاتمے کیلئے غیر معمولی فیصلے اور اقدامات کرنا ہونگے ‘ وفاقی وزیر

اتوار 26 فروری 2017 12:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء)ریاستوں اورسرحدی علاقوں کے وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ پوری قوم اورحکومت دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے فوجی عدالتوں کو توسیع دینا چاہتی ہے،حکومت اورمسلح افواج ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں عبد القادر بلوچ نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تمام پہلوئوں پر کام کرنے کی ضرورت پرزور دیتے ہوئے کہا کہ ہے اس جنگ میں کامیابی کیلئے ہر شخص کو اپنا انفرادری اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا۔

حکومت اورمسلح افواج ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ بہادر مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں۔انہوںنے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے غیر معمولی فیصلے اور اقدامات کرنا ہوں گے ۔پوری قوم اورحکومت دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے فوجی عدالتوں کو توسیع دینا چاہتی ہے۔وفاقی وزیر عبد القادر بلوچ نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے سوا کوئی اور آپشن نہیں اس لئے ہمیں آگے بڑھتے جانا ہے ۔