محکمہ تعلیم کایکم اپریل سے شروع ہونے والے نئے تعلیمی سال کے دوران سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم مستحق بچوں کو مفت کتب کی فراہمی کے بعد یونیفارمز اور جوتے بھی فراہم کرنے کا فیصلہ

اتوار 26 فروری 2017 12:41

فیصل آباد۔26 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) محکمہ تعلیم نے یکم اپریل سے شروع ہونے والے نئے تعلیمی سال کے دوران سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم مستحق بچوں کو مفت کتب کی فراہمی کے بعد یونیفارمز اور جوتے بھی فراہم کرنے کا فیصلہ کیاہے جبکہ صوبہ بھر کے تمام 9ڈویژنز کے 36 اضلاع کے سی ای اوز ایجوکیشن اتھارٹیز کو فہرستیں مرتب کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

محکمہ تعلیم فیصل آباد کے ذرائع نے بتایاکہ صوبہ بھر کے تمام سکولوں میں بورڈز کے علاوہ سکول کی سطح پر منعقد ہونے والے امتحانات کے نتائج کا اعلا ن31 مارچ تک یقینی بنایاجائیگا جس کے بعد یکم اپریل سے نئے تعلیمی سال کا آغاز ہو گا۔ انہوںنے بتایاکہ غریب خاندانوں اور بے وسائل افراد کے بچوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں سکولوں میں داخلے فراہم کرنے اور خواندگی کی شرح میں اضافہ سمیت غریب والدین پر سے پڑھائی کے اخراجا ت کابوجھ کم کرنے کیلئے سرکاری سکولوں کے مستحق طلباء کو مفت کتب کی فراہمی کے بعد اب یونیفارمز اور جوتے بھی فراہم کیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ اس ضمن میں محکمہ تعلیم کے سی ای اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام سکولوں کے سربراہان سے طلباء وطالبات کے داخلوں کے بعد فہرستیں طلب کریں تاکہ مستحق و غریب طلباء کو سکولز یونیفارم اور جوتے فراہم کرنے کاعمل یقینی بنایاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :