بھارتی پولیس کا دائو د ابراہیم گینگ کی جانب سے بزنس مین کے قتل کی سازش ناکام بنانے کا دعویٰ

جام نگر میں مقیم تعمیراتی کمپنی کے مالک کو قتل کرنے کیلئے جانے والے دائود ابراہیم گینگ کے شاپ شوٹر سمیت 3دیگر ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،پولیس

اتوار 26 فروری 2017 12:32

بھارتی پولیس کا دائو د ابراہیم گینگ کی جانب سے بزنس مین کے قتل کی سازش ..
نئی دہلی/راجکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 فروری2017ء) بھارتی پولیس نے انڈر ورلڈ ڈان دائو د ابراہیم کے مبینہ گینگ کی جانب سے ایک بزنس مین کو قتل کرنے کی سازش ناکام بناتے ہوئے دائود ابراہیم گینگ کے شاپ شوٹر سمیت 3دیگر ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ انڈر ورلڈ ڈان دائو د ابراہیم کے مبینہ گینگ سے تعلق رکھنے والے ایک شارپ شوٹر اور تین دیگر ملزمان کو شہر کے مضافات سے گرفتار کرلیا گیا ہے جب وہ انڈر ورلڈ ڈان دائو د ابراہیم کے بھائی انیس کی ہدایت پر جام نگر میں مقیم ایک بزنس مین کو قتل کرنے کیلئے جارہے تھے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انیس ابراہیم نے 10لاکھ روپے کے عوض رام داس رہانے اور دیگر کو جام نگر کے ایک تاجر کو قتل کرانے کا کنٹریکٹ دیا تھا۔رہانے اور اسکے تین ساتھی ایک نجی بس کے ذریعے راجکوٹ سے رام نگر میں ایک تعمیراتی کمپنی کے مالک اشفاق کھتری کو قتل کرنے آئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :