بھارت کا اڑی واقعے میں 2 پاکستانی نوجوانوں کو پاکستان واپس بھیجنے کا فیصلہ

این آئی اے نے پاکستانی نوجوانوں سے متعلق رپورٹ بند خصوصی عدالت میں رپورٹ جمع کرادی ، نوجوانوں کی واپسی کا طریقہ کاروزارت خارجہ کی طرف سے طے کیاجائے گا،بھارتی میڈیا

اتوار 26 فروری 2017 12:32

بھارت کا اڑی واقعے میں 2 پاکستانی نوجوانوں کو پاکستان واپس بھیجنے کا ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 فروری2017ء) بھارت نے اڑی حملے میں پکڑے جانیوالے پاکستانی نوجوانوں کو پاکستان واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اڑی واقعے سے متعلق پاکستانیوں فیصل حسین،احسن خورشید کیخلاف ثبوت نہیں ملے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی ای)نے پاکستانی نوجوانوں سے متعلق رپورٹ بند خصوصی عدالت میں رپورٹ جمع کرادی ہے۔پاکستانی نوجوانوں کی واپسی کا طریقہ کاروزارت خارجہ کی طرف سے طے کیاجائے گا۔واضح رہے کہ پاکستانی نوجوانوں پر اڑی واقعے میں دہشت گردوں کی رہنمائی کرنے کا الزام تھا۔پاکستانی دفتر خارجہ نے معاملہ بھارتی حکام سے اٹھایا تھا اورنوجوانوں کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :