فلوریڈا میں 5ماہ کے دوران دوسری بار مسجد جلاکر شہید کردیاگیا

اتوار 26 فروری 2017 12:32

فلوریڈا میں 5ماہ کے دوران دوسری بار مسجد جلاکر شہید کردیاگیا
فلوریڈا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2017ء) ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد امریکا میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات میں اضافہ ہوگیا،فلوریڈا میں 5 ماہ کے دوران دوسری بار مسجد کو جلاکر شہید کردیا گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبرساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز فلوریڈا کے علاقے ٹیمپا میں انتہاپسندوں نے ایک مسجد کو آگ لگاکر شہید کردیا۔امریکی حکام کا کہنا ہے رات 2 بجے کے قریب نامعلوم ملزمان نے مسجد دارالسلام کو آگ لگائی، واقع کو نفرت انگیز کارروائی ہے۔امریکی سکیورٹی اداروں نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔فلوریڈا میں ستمبر 2016ئ میں بھی ایک مسجد کو جلاکر شہید کیا گیا تھا۔