ملائیشیا کی تحقیقات میں عدم تعاون پر شمالی کوریا کے سفیر کو وارننگ

شمالی کوریا سفارت کار نے تعاون نہ کیا تو ان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے جاسکتے ہیں،ملا ئیشین حکام

اتوار 26 فروری 2017 12:31

کو الالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2017ء) ملائیشیا نے شمالی کوریاکے سفیر کو کم جونگ نام کے قتل کے معاملے کی تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر وارننگ دے دی ہے۔ملائیشیاحکام نے کہا ہے کہ کم جونگ نام کے قتل کے سلسلے میں مطلوب شمالی کوریا کے سفارت کار نے تعاون نہ کیا تو ان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ملائیشیا حکام کا مزید کہناتھاکہ شمالی کوریا کے سفارت کار ہیون کوانگ سانگ اگر تفتیش میں تعاون نہیں کریں گے تو دوسرے مرحلے میں ان کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے جائیں گے۔

ملائیشین پولیس نے قتل میں ملوث 8 شمالی کورین افراد پر شک ظاہر کیا ہے ،جس میں سے 4 اپنے ملک واپس جا چکے ہیں۔دوسری جانب کم جونگ نام قتل کے سلسلے میں گرفتار انڈونیشی خاتون کا کہنا ہے کہ انہیں یہ ’شرارت‘ کرنے کے لیے صرف 90 ڈالر کی رقم دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :