منی لانڈرنگ کیس ،ڈاکٹر ذاکرنائیک بھارتی حکام کو جواب دینے کوتیار

ذاکر نائیک پرغیر قانونی سرگرمیوں کاالزام ہے

اتوار 26 فروری 2017 12:31

منی لانڈرنگ کیس ،ڈاکٹر ذاکرنائیک بھارتی حکام کو جواب دینے کوتیار
نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2017ء) معروف اسلامی سکالر اور اسلامک ریسرچ سنٹر کے سربراہ ڈاکٹر ذاکر نائیک منی لانڈرنگ کیس میں بھارتی حکام کے سوالات کے جواب دینے کو تیار ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنے وکیل کے ذریعے بھارتی حکام کا سوالنامہ مانگ لیا ہے۔ ذاکر نائیک کے وکیل کا کہنا تھا کہ ذاکر نائیک انٹرنیٹ پر سوالات کے جوابات دینے کو تیار ہیں۔یاد رہے کہ ذاکر نائیک اورانکی اسلامک ریسرچ فائونڈیشن پرغیر قانونی سرگرمیوں کاالزام ہے اورانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں ذاکرنائیک کوطلب کررکھاہے ۔

متعلقہ عنوان :