جنوبی وزیرستان ایجنسی میں گومل زام ڈیم کی تعمیر کا کام آئندہ سال کے اختتام تک مکمل کرلیا جائے گا

اتوار 26 فروری 2017 12:30

اسلام آباد ۔ 26فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) جنوبی وزیرستان ایجنسی میں گومل زام ڈیم کی تعمیر کا کام جاری ہے جو آئندہ سال کے اختتام تک مکمل کرلیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان کے مطابق منصوبہ خیبر پختونخوا کی حکومت اور امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کی معاونت سے مکمل کیا جا رہا ہے ۔ گومل زام ڈیم پر اخراجات کا تخمینہ تین ارب روپے ہے ۔ منصوبہ کی تکمیل سے ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کے اضلاع میں ایک لاکھ 91ہزار ایکڑ بنجر زمین کو سیراب کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :