مقبوضہ کشمیر ، پلوامہ میں دوسرے روز بھی ہڑتال کی گئی

اتوار 26 فروری 2017 12:01

ْ سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس کے ہاتھوں نوجوانوں کی گرفتار ی کے خلاف اتوار کو دوسرے دن بھی پلوامہ قصبے میں ہڑتال کا سلسلہ جاری رہا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے پلوامہ کے مختلف علاقوں سے کئی نوجوانوںکو مختلف جھوٹے مقدمات میں گرفتار کیا ہے جن میں سے ایک کا نام بلال احمد بتایا جاتا ہے ۔ 26سالہ اس نوجوان کو پلوامہ کے علاقے وسبگ سے چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا۔ قصبے میں تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل تھی۔