طاقت اور دھمکیوں کے بل پر قوموں کے جذبہ آزادی کو دبایا نہیں جاسکتا ، شبیر شاہ

اتوار 26 فروری 2017 11:42

سرینگر ۔ 26فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء)مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری شبیر احمد شاہ نے بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت کے حالیہ بیان کہ کشمیرکی آزادی کا سوچا بھی نہیں جاسکتا، کو مضحکہ خیز اور غرور و تکبرسے پٴْر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کو اس طرح کے بیانات سے ہرگز مرعوب نہیںکیا جاسکتا۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق شبیر احمد شاہ نے سرینگر میں جاری بیان میں کہا قوموں کا جذبہ آزادی توپ و تفنگ یا دھمکیوںکے بل پر ختم نہیں کیا جاتا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ کشمیری بھارتی قبضے کے خلاف گزشتہ سات برس سے بیش بہا قربانیاں دے رہے ہیںاور انہوںنے اپنے عظیم شہداء کے مشن کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم کر رکھا ہے۔ انہوں نے بھارتی حکمرانوں اور فوجی افسروں کو مشورہ دیا کہ وہ اس حقیقت کوتسلیم کرلیںکہ جموں کشمیر ایک متناز خطہ ہے اوراقوام متحدہ نے اس تنازعے کے بارے میں 18 کے لگ بھگ قرادادیں پاس کر رکھی ہیں لہذا وہ اٹوٹ انگ کی رٹ تر ک کر کے اس مسئلے کے حل کے لیے اقدامات کریں۔

شبیر احمد شاہ نے کہا کہ کشمیر کے دیرینہ تنازعے کو حل کیے بغیر خطے میں پائیدارامن و ترقی کا خواب ہرگز شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔