جنرل راوت کا بیان ثابت کرتا ہے کہ بھارت فوجی طاقت سے کشمیریوں کے حقوق دبا رہا ہے، گیلانی حریت چیئرمین کے ساتھ بھیم سنگھ کی ملاقات نہیں ہوئی ہے، ترجمان حریت کانفرنس
اتوار 26 فروری 2017 11:42
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کے سربراہ کو اپنے ان پیش رو افسران سے سبق لینا چاہیے جنہوں نے کھلے عام اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ کشمیر ایک سیاسی تنازعہ ہے اور اس کو فوجی طاقت کے ذریعے حل کرنا ممکن نہیں۔
سید علی گیلانی نے سابق فوجی افسر جنرل ہُڈا کے بیان پر کہا کہ موصوف نے سروس کے دوران بھی اس حقیقت کا کئی بار برملا اعلان کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو ایک سیاسی عمل کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے اور فوج کا اس میں کوئی کردار نہیں بنتا ہے۔ انہوںنے جنرل بِپن راوت کے بیان کو اپنی حکومت کو خوش کرنے کی ایک کوشش قرار دیتے ہوئے کہاکہ انہیں اپنے کئی سینئر افسروں کو سائیڈ لائن کرکے آرمی چیف بنایا گیا ہے لہٰذا وہ اس طرح کے بنانات کے ذریعے اس احسان کا بدلہ چکا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل میں واحد رُکاوٹ بھارتی حکمرانوں کی ضد اور ہٹ دھرمی ہے اور وہ اس انسانی مسئلے کو انّا کا مسئلہ بناکر کروڑوں انسانوں کے امن، چین اور ترقی کے ساتھ کھلواڑ کررہے ہیں۔ حریت چیئرمین نے کہا کہ بھارتی فوج میں بھرتی ہونے والے جوانوں کی اکثریت غریب گھرانوں سے تعلق رکھتی ہے جو اپنی روزی روٹی کے لیے نوکری کرتے ہیں لیکن دہلی کے حکمران اور جنرل بِپن راوت جیسے افسران انہیں ناروا لڑائیوں میں جھونک کر خام ایندھن کے طور استعمال کررہے ہیں ۔انہوں نے بھارتی حکمرانوں اور جنرل راوت پر زورہ دیا کہ وہ اپنی استعماری اور سامراجی سوچ ترک کرکے زمینی حقائق کو تسلیم کریں۔ انہوں نے کہاکہ جب تک کشمیری عوام کی رائے کا احترام نہیں کیا جاتا، دنیا کی کوئی فوجی طاقت انہیں خاموش نہیں کراسکتی ہے۔ دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس نے پینتھرس پارٹی کے سربراہ بھیم سنگھ کے اس بیان کی تردید کی ہے جس میں انہوں نے حریت چیئرمین سے ملاقات اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کرنے کی بات کہی ہے۔ حریت ترجمان نے ایک وضاحتی بیان میں کہا کہ بھیم سنگھ جمعرات کو حیدر پورہ میںتحریک حریت کے دفتر پر تشریف لائے تھے اور حریت چیئرمین کے ساتھ ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی لیکن انہیں بتایا گیا کہ وہ اس وقت آرام کررہے ہیں اور ڈاکٹروں نے فی الحال انہیںملاقاتیں کرنے سے متع کیاہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھیم سنگھ 45منٹ تک صدر دفتر پر موجود ہے اور دفتر میں موجود عہدیداروں کے ساتھ غیر رسمی بات چیت کرتے رہے لیکن سید علی گیانی کے ساتھ ان کی ملاقات نہیں ہوئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.