خالص اور سچا میوزک آہستہ آہستہ دم توڑ جارہا ہے ‘ گلوکارہ حمیرا چنا

تمام سرکاری ونجی یونیورسٹیوں میں میوزک کلاسز کا فوری اجراء کیا جائے‘ گفتگو

اتوار 26 فروری 2017 11:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) نامور گلوکارہ حمیراچنا نے کہا ہے کہ نئے گلوکاروں کی بنیادی تعلیم اور تربیت کیلئے متعلقہ وزارت کو سنجیدگی سے اقدامات کرنے چاہئیںکیونکہ خالص اور سچا میوزک آہستہ آہستہ دم توڑ جارہا ہے اور اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ تمام سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں میں میوزک کلاسز کے فوری اجراء کا اہتمام کرے اور کلاسیکی موسیقی کی تربیت لینے والے گلوکاروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے ۔

حمیرا چنا نے کہاکہ پاکستانی فنکاروں نے اپنی خوبصورت آوازسے پوری دنیا کو اپنے سحر میں مبتلا رکھا ہے ۔پاکستانی میوزک کی تعلیم اور ترقی کیلئے اس سے وابستہ لوگوں کو نیک نیتی سے کام کرنا چاہیے تاکہ فن اور فنکار کو زندہ رکھا جاسکے ۔