فلم انڈسٹری کی وجہ سے ہی بہت سے گلوکاروں نے اپنا نام پیدا کیا ‘ سائرہ نسیم

پوری قوم کی خواہش ہے پاکستان میں امن قائم ہو تاکہ گھٹن زدہ ماحول کا خاتمہ ہو سکے

اتوار 26 فروری 2017 11:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی وجہ سے ہی بہت سے گلوکاروں نے اپنا نام پیدا کیا ، فلم انڈسٹری سے صرف فنکار وں کا روزگار وابستہ نہیں بلکہ اس سے گلوکاروں سمیت دیگر کئی شعبے بھی جڑے ہوئے ہیں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سائرہ نسیم نے کہا کہ میرے سمیت پوری قوم کی خواہش ہے کہ پاکستان میں امن قائم ہو تاکہ گھٹن زدہ ماحول کا خاتمہ ہو سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستانی زندہ دل قوم ہیں انشا اللہ پاک افواج سے مل کر دہشتگردی کا قلع قمع کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ دلی خواہش ہے کہ کھلے مقامات پر کنسرٹ ہوں تاکہ عوام اپنی فیملیوںسمیت اس میں شریک ہو کر تفریح کے مواقع حاصل کر سکیں ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستانی فلموں کی وجہ سے بہت سے گلوکاروں نے نام پیدا کیا ہے ، فلم انڈسٹری سے صرف فنکاروں کا ہی نہیں بلکہ گلوکاروں،ہنر مندوں سمیت دیگر کئی شعبے جڑے ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :