آزادکشمیر کے متاثرہ علاقوں میں تعمیر و ترقی کے جال بچھائیں گے‘میر محمد یونس

حکومت آزادکشمیر و وزیر حکومت محترمہ نورین عارف کے ساتھ مل کر علاقے میں تعمیر و ترقی کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے

اتوار 26 فروری 2017 11:41

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) مرکزی رہنما پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر و ممبر کشمیر کونسل میر یونس نے کہا کہ کشمیر کونسل ایک ایک پیسہ عوام کی امانت ہے فلا ح و بہود کے لئے خرچ ہونگے عوام سے کئے گئے وعدے ہر حالت میں پورے کریں گے آزادکشمیر کے متاثرہ علاقوں میں تعمیر و ترقی کے جال بچھائیں گے پیپلزپارٹی ہمیشہ جمہوریت کے لئے قربانیاں دی ہیں حکومت آزادکشمیر و وزیر حکومت محترمہ نورین عارف کے ساتھ مل کر علاقے میں تعمیر و ترقی کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے ہماری کسی سے ذاتی جنگ نہیں ہے ریاست کی تعمیر و ترقی کے لئے کوئی کمپرومائز نہیں ہے انھوں نے ان خیالات کا اظہار مسقط عمان سے مظفرآباد میں ٹیلیفونک پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر کونسل کو ملنے والے فنڈز عوام کی امانت ہے اس کا ایک ایک پیسہ بھی ریاست میں تعمیر و ترقی پر خرچ ہوگا رقم ریلیز ہوتے ہی اسکیمیں عوام کو دی جائے گی انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے لئے جدو جہد کی اور یہی وجہ ہے کہ شہید ذولفقار علی بھٹو ، شہید محترمہ بنیظیر بھٹو آج ہمارے درمیان نہیں انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی دور اقتدار میں بھی عوامی مسائل کے لئے ہر ممکن کوشش کی ہے اور اپوزیشن میں بھی جدوجہد جاری رکھی ہے یہی وجہ ہے کہ آزادکشمیر کی تعمیر و ترقی کے لئے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کے ویژن پر کام کرے گے انھوں نے کہا کہ وزیر حکومت محترمہ نورین عارف کے ساتھ مل کر حلقہ ایک کوٹلہ کی تعمیر و ترقی کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے جہاں محترمہ کے مشورہ کی ضرورت درپیش آئی تو ان سے مشورہ ضرور لیں گے ہمارا تعمیر و ترقی پر ان سے کوئی اختلافات نہیں ہیں تعمیر وترقی کے لئے مل کران کے ساتھ کام کرے گے انھوںنے کہا کہ کشمیر کونسل کے ملنے والے فنڈز عوام کی امانت ہیں ملتے ہی میرٹ پر منصوبے تقسیم کریں گے جبکہ جہاں تعمیر و ترقی اور منصوبوں کی اشد ضرورت ہے وہاں اسکیمیں دی جائے گی انھوں نے حلقہ ایک کوٹلہ کی عوام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے فنڈز کی تاخیر کے باوجود انتظار کیا ۔