پاک فوج نے غلطی سے لائن آف کنٹرول عبور کرنے والے دو کشمیریوں کو بھارتی افواج کے حوالے کردیا

اتوار 26 فروری 2017 11:41

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) ایک طرف بھارتی افواج آزادکشمیر کی سول آبادی پر گولہ باری کرکے عوام کو شہید کررہی ہے جبکہ دوسری جانب پاک افواج کی دریادلیاں گزشتہ رو ز غلطی سے لائن آف کنٹرول عبور کرکے آزادکشمیر کے علاقے میں داخل ہونے والے د و کشمیری ارفاز یوسف اور بلال احمد کو چہلیانہ کراسنگ پوائنٹ سے بھارتی افواج کے حوالے کیا گیا ہے اس موقع پرغلطی سے لائن آف کنٹرو ل عبور کرنے والے دونوں افراد نے پاک افواج کا شکریہ ادا کیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز غلطی سے لائن آف کنٹرول عبور کرکے آزادکشمیر میں داخل ہونے والے دو افراد جن میں ارفاز یوسف ساکنہ ٹنگڈھار مقبوضہ کشمیر عمر 23سال جبکہ دوسرا بلال احمد ساکنہ بانڈی پورہ اس کی عمر بھی 23سال بتائی جاتی ہے پاک افواج نے چلیانہ کراسنگ پوائنٹ سے بھارتی افواج کے دونوں جوانوں کو حوالے کیا جس پر دونوں جوانوں نے پاک افواج کا شکریہ ادا کیا اور کشمیری عوام سے محبت کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :