جرمن خفیہ ایجنسی کا دنیا بھر می غیر ملکی صحافیوں کی جاسوسی کاانکشاف

جرمن خفیہ ایجنسی نے 1999 کے بعد صحافیوں کے پچاس نمبروں کی جاسوسی کی،رپورٹ

اتوار 26 فروری 2017 11:41

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) ایک بین الاقوامی جریدے نے انکشاف کیا ہے کہ جرمن خفیہ ایجنسی بی این ڈی نے کئی برس تک دنیا بھر میں غیر ملکی صحافیوں کی جاسوسی کی تھی، ان صحافیوں میں بی بی سی، رائٹرز اور نیویارک ٹائمز کے صحافی بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جرمن جریدے کی رپورٹ مطابق بیلجیئم کے ایک صحافی چوالیس سالہ ارنود زاتمان بیس سال سے افریقا سے رپورٹنگ کر رہے ہیں۔

وہ دس سال تک کانگو کے دارالحکومت کنشاسا میں مقیم رہے جہاں وہ پہلے بی بی سی اور پھر فرانس ٹونٹی فور سے منسلک رہے۔کانگو میں 2006 میں پہلے آزادانہ انتخابات ہوئے تو جرمن خفیہ ایجنسی بی این ڈی نے زاتمان کے فون نمبر ٹیپ کیے۔ جریدے کے مطابق جرمن خفیہ ایجنسی نے 1999 کے بعد صحافیوں کے پچاس نمبروں کی جاسوسی کی۔

متعلقہ عنوان :