ترک وزیراعظم کی آئینی ریفرینڈم کے حق میں ’’ہاں‘‘ مہم کا آغاز

مجوزہ نئے نظام کے نفاذ سے مضبوط ترکی کی راہ ہموار،دہشت گردی کے خطرات کا مقابلہ کیاجاسکے گا،وزیراعظم یلدرم کی گفتگو

اتوار 26 فروری 2017 11:41

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے ملک میں صدارتی نظام کے نفاذ کے لیے مجوزہ آئینی ترامیم پر ہونے والے ریفرینڈم کے حق میں حکمراں جماعت کی باضابطہ ’’ہاں‘‘ مہم کا آغاز کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم بن علی نے ز اس مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ مجوزہ نئے نظام کے نفاذ سے ایک مضبوط ترکی کی راہ ہموار ہوگی،وہ دہشت گردی کے خطرات کا مقابلہ کر سکے گا اور معیشت کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ہم مستقبل میں ایک مضبوط ترکی کے لیے پہلا قدم اٹھا رہے ہیں‘‘۔ مجوزہ آئینی ترامیم کے نتیجے میں جدید ترکی میں پہلی مرتبہ ایک انتظامی صدارتی نظام رائج ہوگا۔واضح رہے کہ ان ترامیم کو متنازعہ اور دور رس نتائج کی حامل قرار دیا جارہا ہے۔اس صدارتی نظام کے نفاذ کے بعد صدر کو وزراء کے تقرر اور انھیں برطرف کرنے کے اختیارات حاصل ہوجائیں گے۔جدید ترکی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیراعظم کا عہدہ ختم کردیا جائے گا اور اس کی جگہ ایک یا ایک سے زیادہ نائب صدور لیں گے۔ان دستوری ترامیم پر توقع ہے کہ اپریل میں عوامی ریفرینڈم کا انعقاد ہوگا اور عوام اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :