امریکا نے شمالی کوریا کے خصوصی سفیر کو ویزا دینے سے انکار کر دیا

اتوار 26 فروری 2017 11:41

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 فروری2017ء)امریکی وزارتِ خارجہ نے شمالی کوریا کے خصوصی سفیر کو امریکی ویزا دینے سے انکار کر دیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزارتِ خارجہ نے شمالی کوریا کے خصوصی سفیر کو امریکی ویزا دینے سے انکار کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

خصوصی سفیر چو سون ہوئی پہلی اور دو مارچ کو امریکی شہر نیو یارک میں سابق امریکی اہلکاروں سے میٹنگ کرنے والے تھے۔ غالب امکان ہے کہ امریکا نے رواں مہینے کے دوران شمالی کوریائی بیلسٹک میزائل تجربے کی روشنی میں خصوصی سفیر کو ویزا نہ دینے کا اصولی فیصلہ کیا تھا۔ امریکی وزارت خارجہ نے شمالی کوریا کے ساتھ کسی بھی ٹریک ٹو ڈپلومیسی کو خارج از امکان قرار دیا ہے۔