ملائیشیا کی تحقیقات میں عدم تعاون پر شمالی کوریا کے سفیر کو وارننگ

کم جونگ نام کے قتل کے سلسلے میں مطلوب شمالی کوریا کے سفارت کار نے تعاون نہ کیا تو ان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے جاسکتے ہیں،ملائیشین حکام

اتوار 26 فروری 2017 11:41

کولالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 فروری2017ء) ملائیشیا نے شمالی کوریاکے سفیر کو کم جونگ نام کے قتل کے معاملے کی تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کم جونگ نام کے قتل کے سلسلے میں مطلوب شمالی کوریا کے سفارت کار نے تعاون نہ کیا تو ان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا نے شمالی کوریاکے سفیر کو کم جونگ نام کے قتل کے معاملے کی تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر وارننگ دیدی ہے ۔

ملائیشیا حکام کا مزید کہناتھاکہ شمالی کوریا کے سفارت کار ہیون کوانگ سانگ اگر تفتیش میں تعاون نہیں کریں گے تو دوسرے مرحلے میں ان کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے جائیں گے۔ملائیشین پولیس نے قتل میں ملوث 8 شمالی کورین افراد پر شک ظاہر کیا ہے ،جس میں سے 4 اپنے ملک واپس جا چکے ہیں۔دوسری جانب کم جونگ نام قتل کے سلسلے میں گرفتار انڈونیشی خاتون کا کہنا ہے کہ انہیں یہ شرارت کرنے کے لیے صرف 90 ڈالر کی رقم دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :