جرمنی کے شہر ہائیڈل برگ میں مجمع پر کار چڑھانے والا جرمن شہری نکلا

واقعہ میں ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے تھے،حملہ آور زخمی حالت میں گرفتار

اتوار 26 فروری 2017 11:41

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 فروری2017ء) جرمنی کے شہر ہائیڈل برگ میں لوگوں کے مجمع پر کار چڑھانے والا جرمن شہری نکلا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی کے شہر ہائیڈل برگ میں لوگوں کے مجمع پر کار چڑھانے والا جرمن شہری نکلا۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے واقعہ دہشت گردی نہیں ہے، واقعہ میں ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے تھے۔جرمن حکام کے مطابق ہائیڈل برگ میں ڈرائیور نے کار مجمع پر چڑھا دی، حملہ آور نے گاڑی سے اتر کر فرار ہونیکی کوشش کی، اس نے ہاتھ میں چاقو بھی پکڑ رکھا تھا ۔تاہم پولیس نے فائرنگ کر کے اسے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، حملہ آور نوجوان جرمن شہری ہے ۔

متعلقہ عنوان :