امریکی حکام نے شامی فوٹو گرافر کی امریکا آمد پر پابندی لگا دی

شامی فوٹو گرافر خالد کاتب آسکر ایوارڈ لینے کیلئے لاس اینجلس آرہے تھے

اتوار 26 فروری 2017 11:41

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 فروری2017ء)امریکہ کے محکمہ داخلی سلامتی نے شام کے فوٹو گرافر کی امریکا آمد پر پابندی لگادی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کے محکمہ داخلی سلامتی نے شام کے فوٹو گرافر کی امریکا آمد پر پابندی لگادی ہے۔ شامی فوٹو گرافر خالد کاتب آسکر ایوارڈ لینے کیلئے لاس اینجلس آرہے تھے۔

(جاری ہے)

شام کے 21 سالہ فوٹو گرافر اور ڈائریکٹر خالد کاتب نے شام میں جنگ سے متعلق دستاویزی فلم بنائی تھی اور امریکی اکیڈمی نے انہیں آسکر ایوارڈ کے لئے نامزد کیا تھا۔

خالد ترکی میں زیر حراست ہے اور اس نے لاس اینجلس کیلئے ویزا حاصل کرلیا تھا لیکن امریکی محکمہ داخلی سلامتی کے حکام نے آخری وقت میں ان کی امریکا آمد پر پابندی لگادی اور کہا کہ کاتب نے صدر ٹرمپ کے خلاف توہین آمیز فکرے کسے ہیں۔