جرمنی میں عام انتخابات کیلئے سی ڈی یو نے چانسلرا نجیلا میرکل کو باقاعدہ طور پر پارٹی کی اولین امیدوار چن لیا

اتوار 26 فروری 2017 11:41

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 فروری2017ء) جرمنی میں عام انتخابات کے لیے کرسچیئن ڈیموکریٹک یونین نے چانسلرا نجیلا میرکل کو الیکشن میں لڑنے کے لیے باقاعدہ طور پر پارٹی کی اولین امیدوار چن لیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی میں اس سال چوبیس ستمبر کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے کرسچیئن ڈیموکریٹک یونین(سی ڈی یو ) نے چانسلرا نجیلا میرکل کو الیکشن میں لڑنے کے لیے باقاعدہ طور پر پارٹی کی اولین امیدوار چن لیا ہے۔

شٹرالزنڈ میں ہفتے پچیس فروری کو ہونے والے پارٹی کے ایک اجلاس میں ایک سو چالیس ارکان میں سے پچانوے فیصد نے میرکل کے حق میں ووٹ دیا۔ صوبہ باویریا میں سی ڈی یو کی اتحادی جماعت سی ایس یو پہلے ہی چانسلر کی چوتھی مدت کے لیے انجیلا میرکل کی حمایت کا اعلان کر چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :