سعودی شاہ سلمان براعظم ایشیا کے کئی ممالک کے ایک ماہ کے دورے پر روانہ

شاہ سلمان طویل دورے کے دوران ملائیشیا، انڈونیشیا، جاپان اور چین کے علاوہ کئی دیگر ممالک بھی جائیں گے

اتوار 26 فروری 2017 11:41

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 فروری2017ء) سعودی عرب بادشاہ شاہ سلمان چین سمیت براعظم ایشیا کے کئی ملکوں کے ایک ماہ کے دورے پر روانہ ہو گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب بادشاہ شاہ سلمان براعظم ایشیا کے کئی ملکوں کے ایک ماہ کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں اس دورے کے دوران وہ کن ممالک کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

اس طویل دورے کے دوران سعودی شاہ ملائیشیا، انڈونیشیا، جاپان اور چین کے علاوہ کئی دیگر ممالک بھی جائیں گے۔

سعودی بادشاہ اپنے اِس دورے کے دوران مختلف ملکوں کے لیڈروں کے ساتھ دفاع، انسدادِ دہشت گردی اور اقتصادیات پر خاص طور پر گفتگو کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ وہ مختلف ملکوں کے سرمایہ کاروں کو سعودی عرب میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینے کی کوشش بھی کریں گے۔ اِس دورے پر ان کے ہمراہ میں ایک انتہائی بڑا وفد جا رہا ہے۔ اس وفد میں دس وزرا بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :