گوجرانوالہ اورکوئٹہ میں گیس لیکج سے دھماکے ،9 افراد جھلس گئے

اتوار 26 فروری 2017 11:40

گوجرانوالہ /کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 فروری2017ء) گوجرانوالہ اور کوئٹہ میں گیس لیکج سے دھماکوں میں 9افراد جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ گوجرانوالہ کے نواحی گاؤں میں گیس لیکج کے باعث سلنڈر پھٹ گیا۔

(جاری ہے)

دھماکے سے کچن میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 6 افراد جھلس گئے۔ ونڈالا سندھواں میں گیس لیکج کے باعث سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ہوا۔ زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ۔دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے سریاب میں گھر میں گیس لیکج سے 3افراد جھلس گئے ۔زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :