بہاولنگر میں پولیس اور سکیورٹی اداروں کاسرچ آپریشن ، افغان باشندوں سمیت بائیس مشتبہ افراد گرفتار

اتوار 26 فروری 2017 11:40

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 فروری2017ء) بہاولنگر میں پولیس اور سکیورٹی اداروں نے ضلع بھر میں مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران دو افغان باشندوں سمیت بائیس مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ و منشیات برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

اتوار کو بہاولنگر میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے ضلع بھر میں سرچ آپریشن کیا سرچ آپریشن کے دوران دو افغان باشندوں سمیت بائیس مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار کئے گئے افراد سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔ (ن غ)

متعلقہ عنوان :