پشاور پولیس کا اسٹرائیک آپریشن، 27 مشتبہ افراد گرفتار

اتوار 26 فروری 2017 11:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 فروری2017ء) پشاور میں تھانہ گلبرک کی حدود اور اس کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کرتے ہوئے 27 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اٴْن کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی بر آمد کر لیا ۔

(جاری ہے)

پولیس رپورٹ کے مطابق آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی اور اکثر لوگوں کی بائیو میٹرک کے ذریعہ تصدیق کی گئی۔ اس دوران 27سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برامد کرلیا گیا۔ حراست میں لیئے گئے افراد میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد بھی شامل ہیں جن کو مزید تفتیش کے لیے تھانہ گلبرگ منتققل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :