پاک چین اقتصادی راہداری خطے کے لئے گیم چینجر ہوگی،سیکرٹری خارجہ

پاکستان ای سی او کو انتہائی اہمیت دیتا ہے‘ تنظیم کا فورم خطے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے معاون ہوگا‘ اقتصادی تعاون تنظیم ملکوں کے ساتھ قریبی تعاون کے خواہاں ہیں سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کا اجلاس سے خطاب

اتوار 26 فروری 2017 11:40

پاک چین اقتصادی راہداری خطے کے لئے گیم چینجر ہوگی،سیکرٹری خارجہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 فروری2017ء) سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری خطے کے لئے گیم چینجر ہوگی‘ پاکستان ای سی او کو انتہائی اہمیت دیتا ہے‘ تنظیم کا فورم خطے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے معاون ہوگا‘ اقتصادی تعاون تنظیم ملکوں کے ساتھ قریبی تعاون کے خواہاں ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو اقتصادی تعاون تنظیم کے سینئر حکام کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ تیرھویں اجلاس کی میزبانی ہمارے لئے اعزز ہے ۔

پاکستان ای سی او کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ اجلاس کے انعقاد کا مقصد خطے کے استحکام کا حصول ہے۔ تنظیم کا فورم خطے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے معاون ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری خطے کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔ اقتصادی تعاون تنظیم ملکوں کے ساتھ قریبی تعاون کے خواہاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :