کنگنا رناوٹ کی فلم ’’رنگون‘‘ باکس آفس پر کمال نہ دکھا سکی

فلم کو رواں سال 24 فروری کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا

اتوار 26 فروری 2017 11:21

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) بولی وڈ اداکار سیف علی خان، شاہد کپور اور اداکارہ کنگنا رناوٹ کی فلم ’’رنگون‘‘ کو ریلیز کے پہلے روز مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔فلم ’’رنگون‘‘ کو تجزیہ کاروں کا ملا جھلا ردعمل مل رہا ہے، ہی فلم ’’رنگون‘‘جنگ عظیم دوم کے دور پر مبنی ایک رومانوی کہانی پر مبنی ہے۔اس فلم میں بولی وڈ کے تین کامیاب اداکاروں نے کردار ادا کیے، اور تینوں ہی کی اداکاری کو خوب سراہا جارہا ہے، تاہم پھر بھی فلم نے اپنی ریلیز کے پہلے روز باکس آفس پر اچھا بزنس نہیں کیا۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلم 'رنگون' اب تک صرف 7 کروڑ ہندوستانی روپے کما سکی۔فلم کو رواں سال 24 فروری کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ہندوستان تجزیہ کار ترن ادارش نے فلم ’’رنگون‘‘ کی کمائی کے حوالے سے ٹویٹ بھی کیا جبکہ یہ بھی کہا کہ فلم کو آئندہ دو دن میں بہتر بزنس کرنا ہوگا۔خیال رہے کہ وشال بھردواج کی فلم’’رنگون‘‘ سے بولی وڈ کو کافی امیدیں تھیں، یہ شاہد کپور کی ہدایت کار کے ساتھ تیسری فلم ہے، اس سے قبل وہ فلم’’حیدر‘‘ میں بھی ان کے ساتھ کام کرچکے ہیں، تاہم فلم ’کمینے‘ کو وہ پذیرائی نہیں ملی تھی۔

سیف علی خان کی ویشال بھردواج کے ساتھ یہ دوسری فلم ہے، اس سے قبل فلم ’’اوم کارہ‘‘ میں یہ دونوں اکھٹے ہوئے تھے، جبکہ کنگنا رناوٹ نے ان کے ساتھ پہلی مرتبہ کام کیا۔واضح رہے کہ ان تینوں اداکاروں کی بھی یہ ایک ساتھ پہلی فلم ہے۔

متعلقہ عنوان :