پاکستان فلم میں کام کی پیشکش ہوئی تو ماں اور بھابھی کا کردار ادا کرونگی‘اداکارہ شبنم

اداکارہ شبنم نے لاہور میں لٹریری فیسٹیول میں شرکت کر کے اس ادبی میلے کو چار چاند لگا دئیے

اتوار 26 فروری 2017 11:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) ماضی کی معروف اداکارہ شبنم پاکستانی فلموں میں کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔ سابق سپرہٹ ہیروئن کا کہنا تھا کام کی پیشکش ہوئی تو وہ ماں اور بھابھی کا کردار بھی ادا کریں گی۔

(جاری ہے)

سپر ہٹ فلموں کے ذریعے لالی وڈ پر راج کرنے والی ماضی کی سپرہٹ اداکارہ شبنم ایک بار پھر پاکستانی فلموں میں کام کرنے پر تیار۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں سابق ہیروئن نے اپنی خواہش بھی بتا دی۔ سابق لالی وڈ کوئین پاکستان میں ملنے والے پیار پر اپنے چاہنے والوں پر خوب نازاں ہیں۔ اداکارہ شبنم نے لاہور میں لٹریری فیسٹیول میں شرکت کر کے اس ادبی میلے کو چار چاند لگا دئیے۔

متعلقہ عنوان :