مادھوری نے انسٹاگرام پر فلم ’’دیوداس‘‘ کی یادگار تصویر جاری کر دی

اس فلم میں دیوداس شاہ رخ خان تھے اور پاروتی اداکارہ ایشوریہ رائے بچن تھیں

اتوار 26 فروری 2017 11:21

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی فلم’’ دیوداس‘‘ کے ایک سین کی یادگار تصویر جاری کی ہے جس میں انہوں نے نیلے رنگ کی ساڑھی اور بھاری جیولری پہن رکھی ہے۔

(جاری ہے)

اس تصویر میں وہ بہت خوبصورت نظر آرہی ہیں۔ فلم میں مادھوری نے طوائف چندرمکھی کا کردار ادا کیا تھا۔ اس فلم میں دیوداس شاہ رخ خان تھے اور پاروتی اداکارہ ایشوریہ رائے بچن تھیں۔

متعلقہ عنوان :