آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات

اتوار 26 فروری 2017 11:01

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ اتوار کو ریکارڈ کئے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق کالام میں درجہ حرارت منفی 06، گوپس منفی05، استور، پارہ چنار منفی04، راولاکوٹ، بگروٹ منفی 02، دیر، مالم جبہ،قلات اور سکردو میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :