منی پور ریاست کی اقتصادی ناکا بندی ختم کردیں، بھارتی وزیر اعظم کی علیحدگی پسندوں کے آگے آہ و زاریاں

اتوار 26 فروری 2017 10:41

منی پور ریاست کی اقتصادی ناکا بندی ختم کردیں، بھارتی وزیر اعظم کی علیحدگی ..
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ناگا تنظیموں سے منی پور میں اقتصادی ناکہ بندی ختم کرنے کی اپیل کی اور ریاست کے عوام کو یقین دلایا کہ ان کی حکومت ایسا کچھ بھی نہیں کرے گی، جس سے شمال مشرقی ریاستوں کے مفادات کو نقصان پہنچے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مودی نے یہاں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونائیٹڈ ناگا کونسل کے اقتصادی ناکہ بندی کی وجہ سے دارالحکومت امپھال سمیت پوری ریاست میں عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :