جی ایس پی پلس کی سہولت کے تحت سپین کو کی جانے والی برآمدات میں6 فیصد جبکہ اٹلی اورڈنمارک کو کی جانے والی برآمدات میں بالترتیب4 فصد اور29 فیصد کا اضافہ

اتوار 26 فروری 2017 09:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) جی ایس پی پلس کی سہولت کے تحت سپین کو کی جانے والی برآمدات میں6 فیصد جبکہ اٹلی اورڈنمارک کو کی جانے والی برآمدات میں بالترتیب4 فصد اور29 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

یورپی یونین کے تجارتی اعدادوشمارکے مطابق سپین کا شمار پاکستان سے درآمدات کرنے والے تیسرے بڑے ملک کے طور پر ہوتا ہے جی ایس پی پلس کی سہلت کے تحت گذشتہ سال کے دوران سپین کو کی جانے والی برآمدات 787.829ملین یورو تک بڑھ گئیں جبکہ اس سے گذشتہ برس746.510 ملین یورو کی برآمدات کی گئی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق ڈنمارک کو کی جانے والی برآمدات میں 29 فیصد کا اضافہ ہوا اور ملکی برآمدات کا حجم 119.424 ملین یورو تک بڑھ گیا جبکہ اٹلی کو کی جانے والی برآمدات کا حجم 4 فیصد کا اضافہ سے 599.335 ملین یورو تک بڑھ گیا جو سال2015ء کے دوران578.174 ملین یورو ریکارڈ کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :