دبئی:شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دبئی ،شارجہ ٹریفک میں بہتری کے 1ارب درہم منصوبے کی منظوری دے دی

اتوار 26 فروری 2017 09:47

دبئی:شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دبئی ،شارجہ ٹریفک میں بہتری کے 1ارب ..
دبئی: (اردو پوائنٹ تازہ ترین ،26فروری 2017): شارجہ سے دبئی آنا ہو یا دبئی سے شارجہ جانا ہو تو رش کے اوقات میں شہریوں کو شدید ٹریفک جام کی صورت حال سے روزانہ گزرنا پڑتا ہے ۔ اسی مسلے کو حل کرنے کے لیے دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے 1ارب درہم منصوبے کی منظوری دے دی ہے ۔اس منصوبے میں تریپولی روڈ کے لیے لنک روڈلنک روڈ کے ذریعے شیخ محمد بن زید روڈ اور ایمریٹس روڈ کو ملادیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جبکہ تریپولی روڈ کی تعمیر و مرمت اور لنک روڈ پے 500ملین درہم خرچ آئے گا۔تریپولی روڈ کے بارہ کلومیٹر حصے کی تعمیر و مرمت کی جائے گی ۔منصوبے سے ائر پورٹ روڈ کے بالکل متوازی کوریڈور کی تعمیر مرمت بھی کی جائے گی ۔ڈائریکٹر جنرل بورڈ آف ایگزیکٹو ڈارئریکٹر زروڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ( آر ٹی اے ) مطا رالطیار کا کہناہے کہ ”شیخ محمد بن راشد المکتوم کی طرف سے منظوری کے بعد شارجہ ،سے دبئی جانے والوں کو آسانی ہو جائے گی۔ایسے منصوبے وقت کی اہم ضرورت ہیں “۔